|
Post by zarbehaq on Aug 29, 2015 13:00:49 GMT
کیا غیر اللہ سے مدد مانگنا بت پرستی ، قبر پرستی اور ہندوؤں سے مشابہت ہے جیسا کہ آجکل تبلیغی دیوبندی اور وہابی فرقے اہلسنت وجماعت پر الزام لگا کر کہتے ہیں؟
ہم مسلمان اکثر فرقہ دجل یعنی وہابیہ دیوبندیہ کے ہاتھوں کفر شرک بدعت اور قبرپرستی جیسے تو کہیں پر مزارات کو معاذ اللہ بھگوان اور مندروں سے تشبیہہ دیئے جاتے ہیں، اور امت کے سب سے بڑے گروہ کو (بریلوی) کہہ کر دیوبندی جماعت وہابیت کی کاشت کرتی رہی ہے۔ آج اسی موضوع پر پھر سے دیوبند کے گھر کی گواہی پیش خدمت ہے کہ یہ جو الزام لگاتے ہیں کہ ہم لوگ قبر پرست ہیں کیونکہ اولیاء سے مدد مانگتے ہیں۔ تو جواب میں حضور آپ کی ہی چھاپی فتاویٰ عزیزی کی مکمل عبارت پیش خدمت ہے جس میں حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی (جو کہ اکابرین میں شمار ہوتے ہیں) وہ اولیاء سے مدد مانگنے اور ہندوؤں (یہاں ہندوؤں کے اعتراضات سے مراد وہی ہے جو دیوبندی وہابی اعتراضات ہوتے ہیں یعنی قبرپرستی) کے درمیان فرق بتا رہے ہیں اور دونوں سوالوں کے انتہائی جامع لیکن مختصر جواب ارشاد کررہے ہیں۔ یہی عقیدہ ہم اہلسنت وجماعت صوفیاء راہ سلوک کا ہے۔ جسکو دیوبندی فرقہ نے بریلوی کا نام دیا ہوا ہے۔
|
|