|
Post by Admin on Sept 12, 2015 15:35:29 GMT
Misbah ul Zujajata fi Fawaid Salatal Hajata - by Hafidh Abi al Fadhl Abd-Ullah al Siddique al Ghumari. Pb, Maktaba tal Qahira - bi Jaamy al-Azhar - Egypt.
Refutation to Taymmiya's Wrong Takhrij and Analysis of Hadith of Syaduna Uthman bin Hunaif (rd), in Regards to Salat al Hajata Which also proves Most Authentic Proof of Saying YA MUHAMMAD. Tawasul
مصباح الزجاجۃ فی فوائد صلاۃ الحاجۃ جو کہ تالیف ہے حافظ ابی الفضل عبداللہ الصدیق الغماری (رح) کی اور چھاپ، مکتبۃ الازھریۃ قاہرہ مصر کی ہے۔ اس میں وہ مشہور حدیث پر تفصیل سے رد پیش کیا گیا ہے جو کہ ایک نابینا صحابی سیدنا عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے متعلق ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ارشاد فرمایا تھا کہ کس طرح صلاۃ حاجت کرنی ہے دو رکعت اور پھر اسکے بعد دعا مانگنی ہے کہ اے اللہ میں تیرے حضور میں تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ پیش کرتا ہوں اور اے محمد خدا کے لیئے میری حاجت روائی فرمائیں۔ (مفہومِ حدیث) ، اس حدیث میں (یامحمد) کہہ کر مدد مانگنے کا ذکر ہے جس پر ابن تیمیہ نے اس حدیث کو مان کر بھی یہ کہہ کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ یہ الفاظ صحابی کے تھے، اور پھر یہ لکھا کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ تک کے لیے فرض تھا۔
علامہ نے اس میں تمام تر سلف صالحین کے اقوال سے ابن تیمیہ کے اس باطل خیال کا بھرپور رد کیا ہے، اور ان صفحات میں آپ وہ تمام احادیث مکمل عربی حوالوں کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔
|
|